بھٹکل:03؍مئی(ایس اؤ نیوز)بھٹکل ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن ، اخبار تقسیم کرنےو الوں کو مشکل وقت میں ان کا تعاون کرتے ہوئے بہترین کام کرنے پر تحصیلدار روی چندر نے ستائش کی۔
وہ یہاں شہر کے رنجن گیس ایجنسی کی جانب سے ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی معرفت اخبار تقسیم کرنےو الوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صحافی حضرات ہمیشہ حالات پر نگاہ رکھے ہوئے اطلاعات دیتے رہتے ہیں، لاک ڈاؤن کے موقع پر کئی مقامات میں ان کے ذریعے امداد بہم پہنچانے کی اطلاع ملی ہے۔ یقینا اس خدمت خلق کی ستائش کرنی چاہئے ۔ رنجن گیس ایجنسی کی مالک شیوانی شانتارام نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے استقبال کیا تو ضلع ممبر محمد رضامانوی نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام میں بی جے پی منڈل صدر سبرائے دیواڑیگا، نائب صدر رضوان گنگاولی ،فیاض ملا، موہن نائک، راگھویندر ہیبار، شاہد مختصر وغیرہ موجود تھے۔